بین الاقوامی

ڈرون حملوں میں سی آئی اے پر ہلاکتوں کی اطلاع دینے کی شرط ختم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کو سہولت دے دی۔ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاع دینے کی لازمی شرط منسوخ کر دی ہے۔
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اب تک اس بات کی پابند تھی کہ اگر ڈرون حملوں میں عام شہری بھی مارے جاتے ہیں۔ تو وہ باضابطہ طور پر اعلیٰ حکومتی حلقوں کو ہلاکتوں سے آگاہ کرے۔یہ شرط سی آئی اے کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ڈرون طیاروں سے کیے جانے والے فضائی حملوں میں زیادہ شفافیت کے لیے سابق امریکی صدر باراک اوباما نے متعارف کرائی تھی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share