قومی

کراچی میں پی ایس پی کےدفترپرفائرنگ کاکیس

کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ میں ملوث پانچ ملزموں کو عینی شاہدین نے شناخت کرلیا ہے۔ ملزموں کا تعلق ایم کیوایم لندن گروپ سے ہے۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ سنٹرل کی عدالت میں ملزم رضا، شاہ رخ، شہریار، محسن اور انیس الرحمان عرف کیپٹن کو پیش کیا گیا۔ کیس کے تینوں گواہوں نے ملزموں کو شناخت کرلیا۔ پانچوں ملزموں نے رضویہ کے علاقے میں پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ کی تھی۔ اس واقعہ میں پی ایس پی کے دو کارکن جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers