قومی

کراچی پولیس کاکارنامہ ، زیر حراست ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے رقم اڑالی

کراچی پولیس کے اہلکاروں نے زیر حراست ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے رقم اڑالی ۔ سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ سے جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں شہری آصف علی کے وکیل نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ مبینہ ٹاون ابو عمر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ آصف علی کو سولہ فروری کو حراست میں لیا۔ پولیس نے دوموبائل فون اور ستر ہزار روپے بھی ضبط کرلیئے .کچھ دن بعد پولیس نے آصف علی کے اے ٹی ایم کے ذریعے اسکے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے نکال لئے ۔ پھر جعلی پولیس مقابلے میں آصف علی کو زخمی کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایچ او مبینہ ٹاون اور دیگر سے اٹھائیس مارچ تک جواب طلب کرلیا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers