بین الاقوامی

امریکی میڈیا بھی بھارتی حکومت کی انتہا پسندی پر بول پڑا

امریکی میڈیا بھی بھارتی حکومت کی انتہا پسندی پر بول پڑا۔ واشنگٹن پوسٹ نے مودی سرکار کو بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے مودی حکومت بھارت میں انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ دے رہی ہے۔ پلوامہ حملے کے بعد حکمران جماعت کے کارکن اور رہنما اپنے ہی شہریوں کو غدار اور پاکستان کا مددگار قرار دینے لگے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کےمطابق, مقبوضہ کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھارتی فوج اور مودی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو نوکری سے نکالا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر تنقید کرنے پر ایک پروفیسر کو غدار قرار دے کر نوکری سے نکال دیا گیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers