قومیکھیل

کراچی پاکستان سپر لیگ کے رنگوں میں رنگ گیا

کراچی پاکستان سپرلیگ کے رنگوں میں رنگ گیا آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں جوڑ پڑےگا۔ میچ کیلئے کڑے پہرے لگا دیئے گئے۔۔ پارکنگ کیلئے نیشنل سٹیڈیم کے اطراف پانچ سٹیڈ بنائے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کو سہ پہر تین بجے تک سٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان سپرلیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کیلیے شہر قائد میں سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ سٹیڈیم میں داخلے کیلئے شائقین کے پاس ناصرف ٹکٹ ہونا ضروری ہے بلکہ اصل شناختی کارڈ بھی دیکھا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کیلیے نیشنل سٹیڈیم کے اطراف پانچ پارکنگ سٹینڈ بنائے گئے ہیں. شہری یونیورسٹی روڈ، ڈالمیا روڈ، گلشن اتوار بازار اور ایکسپو سینٹر کے پارکنگ سٹینڈ میں اپنی گاڑیاں کھڑی کرسکیں گے جہاں سے انہیں شٹل سروس کے ذریعے سٹیڈیم پہنچایا جائےگا۔
پی ایس ایل میچوں کے دوران شہریوں کی سہولت کیلیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کارساز سے حسن اسکوائر اور جوہر موڑ سے آغا خان گیٹ نمبر تین تک سڑک بند رہےگی۔ سٹیڈیم کے عقب کی سڑکیں بھی بند رہیں گی۔ ان علاقوں میں رہنے والوں کو اصل شناختی کارڈ دکھانے پر جانے دیا جائےگا۔ یونیورسٹی روڈ، شارع فیصل اور راشد منہاس روڈ پر ٹریفک بحال رہےگی۔ ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد اور جیل چورنگی سے موڑ دیا جائے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers