بین الاقوامیکھیل

چوتھا ون ڈے: آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

ٹوپی ڈرامے کے بعدگھر کے شیر پھر گھر میں ڈھیر ہو گئے۔ چوتھے ون ڈے میں بھی آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے ہرا دیا. آسٹریلوی بلے باز 359 رنز کا بڑا ہدف بھی خاطر میں نہ لائے۔ ۔پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ نے 91 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ ہینڈز کومب نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ٹرنر 84 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ فاتح ٹیم نے مقررہ ہدف 48ویں اوور میں ہی 6 وکٹوں پر عبور کر لیا۔ اس سے قبل بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 358 رنز جوڑے۔ شیکھر دھون 143 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ آسٹریلیا نے پانچ میچز کی سیریز دو ،دو سے برابر کر دی۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers