قومی

اسلام آباد میں سائیکلنگ کو فروغ دینے کی مہم کا آغاز

جسمانی فٹنس کی بات کی جائے تو اس کے لئے سائیکلنگ ایک بہترین انتخاب ہے۔ سائیکلنگ دھوئیں اور شور جیسی آلودگی سے پاک ہونے کے ساتھ آمدروفت کا ایک آسان ذریعہ بھی ہے. شہر اقتدار میں حکومت نے سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے.
موذی امراض کے خاتمے اور آگاہی کے لیے اسلام آباد میں سائیکلنگ مہم کا آغاز کیاگیا. وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے اس مہم میں حصہ لیا. وزیر صحت کہتے ہیں سائیکلنگ اور اس سے ہونے والی ایکسرسائز سے غیر متعدی امراض میں مبتلا ہونے کے امکان کم ہو جاتے ہیں۔ آگاہی مہم میں خواتین نے بھی شرکت کی. ان کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ سے جسمانی و دماغی صحت بہتر ہوتی ہے. اس کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔
وزیر صحت نے بتایا کہ غیر متعدی امر اض کا باعث بننے والے عوامل سے نمٹنے کے لے قومی ایکشن پلان تیار کیا ہے. پلان کے تحت غیر متعدی امراض کے کنڑول اور مینجمنٹ کو مربوط بنایا جائے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers