بین الاقوامی

ایتھوپین ایئرلائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 157 افراد ہلاک

ایتھوپین ائیرلائنز کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا. حکام نے طیارے میں سوار ایک سو انچاس (149) مسافر اور عملے کے آٹھ (8) ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ طیارہ ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا سے کینیا جا رہا تھا۔ اڑان بھرنے کے چھ منٹ بعد جہاز کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ طیارے کا ملبہ عدیس ابابا سے ساٹھ کلومیٹر جنوب مشرق میں ملا۔ کینیا کے حکام کے مطابق جہاز میں پینتیس ملکوں کے شہری سوار تھے، جن میں کینیا، ایتھوپیا، امریکہ، کینیڈا، فرانس اور چین کے شہری بھی شامل تھے۔ ایئرلائنز حکام کے مطابق جہاز میں کوئی فنی خرابی نہیں تھی، تاہم حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers