بین الاقوامیکھیل

بھارتی ٹیم کا فوجی ٹوپیاں پہننے کا معاملہ

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے آئی سی سی سے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں معاملے پر آئی سی سی کو دوسرا خط لکھ رہے ہیں. کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملہ پر آئی سی سی سے بات کی ہے۔ بی سی سی آئی کی حرکات پر آئی سی سی کو ایک خط لکھا اور دوسرا لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو ہماری پوزیشن معلوم ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت نے 2 بار کرکٹ کو سیاست کا شکار بنایا جس سے اس کی پوزیشن خراب ہوئی۔ 8 مارچ کو بھارتی ٹیم نے رانچی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا لیکن اس میچ میں اسے منہ کی کھانی پڑی تھی۔

Comment here

Subscribers
Followers