قومی

مودی سرکار پاکستان کے خلاف آبی جارحیت پر اتر آئی

مودی سرکار آبی جارحیت پر اتر آئی۔ پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کا دعویٰ کر دیا. سرحد پر پاکستان کے ہاتھوں منہ کی کھانے کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈے آزمانے لگا۔انڈین یونین منسٹر ارجن میگھوال نے پاکستان کی جانب بہنے والے مشرقی دریاؤں کا پانی روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کہتے ہیں اس اقدام سے پاکستان کو پانچ لاکھ تیس ہزار مکعب فٹ پانی نہیں ملےگا۔ انہوں نے کہا یہ پانی راجستھان اور پنجاب کی زمینوں کو سیراب کرنے کیلیے استعمال کیا جائے گا۔ اس بھارتی دعوے پر پاکستان کے انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔پاکستان کا پانی روکا گیا تو عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers