قومی

نیب نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کوکلین چٹ دے دی

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کوکلین چٹ دے دی ہے، جبکہ آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا.
نیب ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں جس پر ان کے خلاف تحقیقات بند کر دی گئی۔ ان پر بطور سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی بھرتیاں کرنے کا کیس بھی ثابت نہیں ہوا۔ دوسری جانب شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاجائے گا۔ اس حوالے سے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers