قومیکھیل

کراچی کنگز کی ٹیم بھی پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ سنسنی خیز میچ میں عماد الیون نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے ہرا دیا۔ احمد شہزاد کی بے وقوفی سرفراز الیون کو لے ڈوبی۔
کراچی کنگز کی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 190 رنز جوڑے۔ بابر اعظم کا ہوم گراؤنڈ پر بلا خوب چلا۔ اسٹار کھلاڑی نے 56 رنز بنائے۔ منرو 30، انگرام 24 رنز ہی بنا پائے۔ ڈنک 18 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ افتحار احمد نے شارٹ فلم چلائی۔ حریف باؤلرز کی جم کر کی پٹائی۔ 18 گیندوں پر 44 رنز بناڈالے۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر189 رنز بنائے۔ شین واٹسن 20، ریلی روسو 10، عمر اکمل 27، ڈی جے براوو 9 رنز پر پویلین چلے گئے. احمد شہزاد کی سنچری بھی سرفراز الیون کے کام نہ آئی۔ اوپنر 99 رنز پر کیچ تھما بیٹھے۔ بعد میں عثمان شنواری نے صلاحیتوں کا جادو جگایا۔ آخری اوور میں 3 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ اپنی ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچایا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers