بین الاقوامی

افغان فورسز نے صوبہ پکتیکا میں 8 پاکستانیوں کو شہید کر دیا

افغان سکیورٹی فورسزنے پاکستان دشمنی میں درندگی کی انتہا کردی . صوبہ پکتیکا میں آٹھ پاکستانیوں کو بے دردی سے شہید کردیا.بے گناہ پاکستانیوں کوان کی عورتوں اوربچوں کے سامنے گھروں سے نکال کرموت کے گھاٹ اتارا گیا .
افغان سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقے بیرمل میں مقیم پاکستانی شہریوں کا قتل عام شروع کر دیا۔ جس کے دوران افغان آرمی نے آٹھ افراد کو گھروں سے نکال کر خواتین اور بچوں کے سامنے سفاکی سے شہید کردیا۔ جن میں چار سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ درندگی اور وحشت کے اس واقعے کیخلاف قبائل میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں اور پروگرامز کے لیے آپ نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Comment here

Subscribers
Followers