قومی

اقتصادی رابطہ کمیٹی/اجلاس

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ اسدعمرکی زیرصدارت اسلام آباد میں جاری ہے.اجلاس میں صارفین کو سستی اشیاکی فراہمی کے لیے رمضان پیکج کی منظوری سمیت آٹھ نکاتی ایجنڈےپر غور کیا جارہاہے.
اقتصادی رابطہ کمیٹی کےایجنڈے کے مطابق کمیٹی کو وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے دوارب روپے مالیت کے رمضان پیکج پربریفنگ دی جارہی ہے۔ محکمہ ڈاک کو مالی بحران سے نکالنے کےلیے اندرون ملک ڈاک کے نئے نرخ مقرر کرنے پربھی غور کیا جائے گا۔ وزارت آبی وسائل ملک میں بڑے ڈیموں اور آبپاشی کے زیر تعمیر منصوبوں پر بریفنگ دے گی ۔اجلاس میں ٹیکسٹائل ڈویژن کو ایک کروڑ سترلاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے اور پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے واجبات کی ادائیگی پر بھی بات ہوگی ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers