قومی

الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے ارکان کی تقرری

وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کے درمیان رابطہ نہ ہوسکا.الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے ارکان کی تقرری کا معاملہ اب پارلیمانی کمیٹی دیکھے گی.
الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کےلیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نےمشاورت تو نہ کی مگرذرائع کےمطابق دونوں نے تین تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے ہیں جن میں سے دو ارکان کےانتخاب کےلیےآج شام ڈاکٹر شیریں مزاری کی زیرصدارت بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ناموں کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے.

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share