کھیل

امریکا فٹبال میچ کے دوران بجلی کا کھمبا گر گیا

امریکا میں فٹبال میچ کے دوران بجلی کا کھمبا میدان میں آن گرا۔خوش قسمتی سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا.
یہ واقعہ ریاست آرکنساس کے ایک شہر میں پیش آیا۔جہاں ہائی سکول کے طلبا کے درمیان میچ جاری تھا ۔اسی دوران بجلی کا کھمبا میدان میں گر گیا.سکول انتظامیہ کے مطابق ریفری اور کھلاڑی اس کی زد میں آئے۔مگر خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔انہیں سر اور ٹانگ پر معمولی چوٹیں لگیں۔حادثے کے بعد گراؤنڈ کو بند کر دیا گیا ۔جبکہ انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کررہی ہے.

تازہ ترین خبروں اور پروگرامز کے لیے آپ نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Comment here

Subscribers
Followers