بین الاقوامی

ایتھوپین ایئر لائنر کے تباہ شدہ ہوائی جہاز کا فلائٹ ریکارڈر برآمد

ایتھوپین ایئر لائنر کے تباہ شدہ ہوائی جہاز کا فلائٹ ریکارڈر برآمد کرلیا گیا ہے. جبکہ ایتھوپیا، چین اور انڈونیشیا نے بوئنگ سات سو سینتس میکس ایٹ طرز کے ہوائی جہازوں کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے.
افریقی ملک ایتھوپیا کے حکام کے مطابق ملکی ہوائی کمپنی کے اتوار کو تباہ ہونے والے ہوائی جہاز کا فلائٹ ریکارڈر تلاش کر لیا گیا ہے۔ دس مارچ کو پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہونے والے ہوائی جہاز پر مسافروں اور عملے سميت کُل ایک سو ستاون افراد سوار تھے۔ تباہ ہونے والا ہوائی جہاز بوئنگ سات سو سینتس میکس ایٹ تھا۔ اس حادثے کے بعد ایتھوپیا چین اور انڈونیشیا نے اس طرز کے ہوائی جہازوں کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ ہوائی جہازوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے تناظر میں لیا گیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers