بین الاقوامی

ترک صدر کا بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

ترک صدر طیب اردوان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق، صدر طیب اردوان نے نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکی کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سے قبل ترک صدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ٹیلی فونک گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کی تھی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers