بین الاقوامی

سلوواکیہ میں فنکاروں نے برف سے تاریخی ویٹیکن گرجا کا ماڈل بنا دیا

وسطی یورپ کے ملک سلوواکیہ میں برف تراشوں نے سولہویں صدی کے ویٹیکن گرجا کا گیارہ میٹر بلند ماڈل بنا دیا.
سلواکیہ کے پہاڑی علاقے تاترا میں بنے ماڈل کو دیکھنے والے اسکی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکتے. سولہ سلوواک مجسمہ سازوں نے ایک ماہ تک بارہ گھنٹے روزانہ کرسٹل جیسی چمکدار برف کے بلاکس کو تراش کر اسے تخلیق کیا ہے. گرجا کے علاوہ برف سے بنے دوسرے مجسمے بھی اپنی مثال آپ ہیں. سلوواکیہ میں دو ہزار تیرہ میں برف سے مجسمے بنانے کا آغاز ہوا,اور اب یہ سالانہ میلے کی صورت اختیار کر گیا ہے.

Comment here

Subscribers
Followers