بزنس

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

عوام کے لئے خوشخبری انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں.
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس چارڈالرکی کمی ہوگئی ہے , جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں گرگئی ہیں . مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا تین سو روپے سستا ہوگیا ہے.آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت اڑسٹھ ہزار نوسو روپے سے کم ہوکر اڑسٹھ ہزار چھ سو ہوگئی ہے. اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت انسٹھ ہزار اکہتر سے کم ہوکر اٹھاون ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی ہے ۔

About Author

Comment here