قومی

وزیراعظم عمران خان خود میدان میں آگئے

اتحادیوں کے حکومت سے تحفظات دور کرنے کےلیے وزیراعظم خود میدان میں آ گئے . آج مسلم لیگ ق کی قیادت کے ساتھ اہم ملاقات کریں گے.
زرائع کے مطابق وزیراعظم کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوگی ۔جس میں ق لیگ کو مرکز میں مزید ایک وزارت اور ایک کمیٹی کی سربراہی دینے پر غور ہوگا ۔ ق لیگ کی قیادت صوبے اور مرکز میں اپنے وزرا کو با اختیار بنانے کا معاملہ بھی اٹھائے گی ۔ زرائع کا کہنا ہے وزیراعظم ایم،کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور جی ڈی اے کے رہنماؤں سے بھی مرحلہ وار ملیں گے۔

Comment here