قومی

کراچی :پولیس اہلکاروں کی ساحل سمند پر جوڑےسےبدتمیزی

کراچی میں پولیس کی کالی بھیڑوں نے شہریوں کی تفریح بھی عذاب بنا ڈالی .سی ویوپرآئے جوڑے سے بدتمیزی کی . ناروا سلوک کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی توایڈیشنل آئی جی حرکت میں آگئے. دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا.
دوپولیس اہلکاروں کی جانب سے جوڑے سے بدتمیزی کرنے اور ہراساں کرنے کا واقعہ گزشتہ شام سی ویو کے مقام پرپیش آیا. جہاں تفریح کےلئے ساحل پر آئے جوڑے سے دو اہلکاروں نے زبردستی نکاح نامہ مانگا اوربدتمیزی کی . ناروا سلوک کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تواہلکار وں نےخاتون کو دھکے دیئے اور ان پر گن تان لی. واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کراچی پولیس چیف نے فوری نوٹس لے لیا . اہلکاراحمد خان اور اے ایس آئی ذوالفقار کو نوکری سے برطرف کرکے گرفتارکرلیا گیاہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share