بین الاقوامی

یورپی یونین نےبرطانوی وزیراعظم کو معاہدے میں نرمی کی یقین دہانی کرادی

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے پارلیمنٹ میں ووٹنگ سے ایک دن پہلے یورپی یونین سے بریگزٹ معاہدے میں نرمی کی یقین دہانی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں.
اس بات کا اعلان برطانوی وزیراعظم نے فرانس میں یورپی کمیشن کے صدر ژان کلاڈ جنکر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا،، انہوں نے کہا یورپی یونین سے ہونے والی بات چیت برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی. یورپی یونین کے ساتھ معاہدے میں شمالی آئرلینڈ اور تجارتی معاہدوں میں نرمی بھی شامل ہے .ریفرنڈم کے مطابق برطانیہ انتیس مارچ کو یورپی یونین سے نکل جائے گا. برطانوی ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم تھریسا مے کے یورپی یونین کے ساتھ معاہدوں کے مخالف ہیں اور انکے خلاف پارلیمنٹ میں ووٹ دینے کی دھمکی دے چکے ہیں.

Comment here

Subscribers
Followers