بین الاقوامی

آزادکشمیر:میرپورمیں مکان کی چھت گرگئی،3بچےجاں بحق

آزادکشمیر میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلع میرپور میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
میرپور کے علاقے بن خرماں سائیں دربار کے قریب ایک مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی۔ حادثے میں تین بچے جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ دو بچوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں پانچ سے دس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ حادثے میں بچوں کے والدین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مکان کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث گری۔

تازہ ترین خبروں اور پروگرامز کے لیے آپ نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Comment here

Subscribers
Followers