قومی

آغا سراج درانی سے اظہارِ یکجہتی , بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی جانے کا اعلان

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے اظہار یکجہتی کے لئے سندھ اسمبلی جانے کا اعلان کر دیا .وہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے.
سندھ کی سیاسی صورتحال کئ حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا .بلاول ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں فریال تالپور، سید قائم علی شاہ، نثار احمد کھوڑو، وزیراعلی مراد علی شاہ سمیت دیگر اہم رہنماوں نے بھی شرکت کی . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے اظہار یکجہتی کے لئے ان سے سندھ اسمبلی میں ملاقات کریں گے . بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا.

Comment here

Subscribers
Followers