قومی

لگژری گاڑی سے کروڑوں روپےمالیت کی منشیات برآمد

محکمہ کسٹمز نے اسلام آباد میں ایک لگژری گاڑی سے کروڑوں روپےمالیت کی منشیات برآمد کرلیں.
کسٹمز حکام کے مطابق لگژری گاڑی میں چار سواسی کلوگرام چرس اور دس کلوافیون پشاور سے اسلام آباد لائی جارہی تھی ۔ کسٹمز کےانسداد سمگلنگ سیل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ کارروائی کے دوران سمگلر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کےلئےخصوصی ٹیم بنادی گئی ہے۔جبکہ موٹروے اور ہائی وے پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے.

تازہ ترین خبروں اور پروگرامز کے لیے آپ نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

Comment here