بین الاقوامی

مولانامسعوداظہرکوعالمی دہشت گردقراردلانےکی قرارداد

مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد آج اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ چین کا کہنا ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل پر توجہ دے۔
چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان کہتے ہیں, مولانا مسعود اظہر کے معاملے پرچین کی پوزیشن واضح اور مستقل ہے۔ اس معاملے کو مسئلہ کشمیر پر توجہ دیئے بغیر حل نہیں کیا جاسکتا ۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر توجہ دے۔ اورتمام حل طلب مسائل کو بات چیت سے طے کرنے کی ضرورت پر زور دے۔ مولانا مسعود اظہر سے متعلق قراردادوں کو چین ماضی میں بھی ویٹو کرچکا ہے۔ دوسری جانب امریکہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد لازمی طور پر منظور کرانا چاہتا ہے۔

Comment here

Subscribers
Followers