بین الاقوامیکھیل

آسٹریلیا نے بھارت سے ون ڈے سیریز جیت لی

آسٹریلیا نے بھارت سے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز جیت لی۔ پانچویں ون ڈے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 35 رنز سے ہرا دیا۔ عثمان خواجہ نے ایک اور سنچری جڑ دی. گھر کے بھارتی شیر اپنے ہی گھر میں ڈھیر ہو گئے۔
فوجی ٹوپیاں پہننے والے بھارت کو آسٹریلیا نے پانچویں ون ڈے میں بھی ہار کی ٹوپی پہنا دی۔ عثمان خواجہ نے ایک بار پھر گھر میں گھس بھارتی باؤلرز کو خوب دھویا۔ اسٹار بلے باز نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی۔ 272 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 237 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ شیکھر دھون 12، کپتان ویرات کوہلی 20 رنز پر ہمت ہار گئے۔ جڈیجا کو کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہ ملا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ آسٹریلیا نے 5 میچز کی سیریز 2-3 سے اپنے نام کی.

Comment here

Subscribers
Followers