قومی

سوشل میڈیا پر چوبیس مارچ کو مرد مارچ کے انعقاد کا اعلان

عورت مارچ کے جواب میں کیا اب مرد مارچ ہو گا؟ سوشل میڈیا پر مہم چلنے لگی ہے۔ چوبیس مارچ کو کراچی میں مرد مارچ کے پیغامات سامنے آنے لگے ہیں۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا مقصد مردوں کے مسائل کو اجاگر کرنا بتایا جا رہا ہے۔ شئیر کی جانے والی معلومات کے مطابق اس مارچ کا آغاز کراچی کے فریئر ہال سے کیا جائے گا تاہم یہ مارچ کون آرگنائز کر رہا ہے اس حوالے سے اب تک کوئی این جی او، سول سوسائیٹی یا تنظیم سامنے نہیں آئی۔ دوسری طرف ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بننے کے باوجود کئی صارفین کا کہنا ہے کہ اس مارچ سے خواتین اور مردوں کے درمیان تلخی میں اضافہ ہو گا تاہم بعض صارفین مرد مارچ کے حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین مرد مارچ کے حق اور مخالفت میں رائے دے رہے ہیں.

Comment here

Subscribers
Followers