قومیکھیل

پہلا ایلیمنیٹر: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے

پی ایس ایل (PSL) کا پہلا ایلیمنیٹر آج کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ ہارنے والی ٹیم کا ایونٹ میں سفر ختم ہو جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ کا بخار ہو گیا ایک سو چار۔ لگ رہا ہے چوکوں چھکوں کا انبار۔ پلے آف مرحلے میں فُل آف انٹرٹینمٹ مقابلے۔ غلطی کی گنجائش ختم۔ اب جو ہارے گا اس کا بوریا بستر گول۔
پہلے ایلی منیٹر میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آپس میں ٹکرائیں گے۔ دونوں حریف شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ان ایکشن آئیں گے۔ فاتح ٹیم کا فائنل کی ڈور کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے جوڑ پڑے گا۔
کراچی کنگز کے پاس پہلی بار فائنل کی راہ ہموار کرنے کا شاندار موقع۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 2 بار ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔ پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے 5،5 فتوحات کے ساتھ 10،10 پوائنٹس تھے۔ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری اور عماد الیون نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

لائیو ٹی وی، تازہ ترین خبروں اور اپنے پسندیدہ پروگرامز کے لیے آپ نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Comment here

Subscribers
Followers