بین الاقوامیقومیکھیل

کمانڈو خان سعید نے مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کو ہرا دیا

سندھ پولیس کے سپیشل سکیورٹی یونٹ کے کمانڈو خان سعید نے بنکاک میں بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے دی. ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے بنکاک میں ہونے والی چوتھی بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اورسندھ پولیس کی نمائندگی کی. خان سعید نے پہلے مقابلے میں روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی تیجاسوی واسو شیمہ کو شکست سے ہمکنار کیا. بعد میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو بھی زیر کیا۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کمانڈو خان سعید کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

Comment here

Subscribers
Followers