قومی

سی ڈی اے کے سابق ممبر سٹیٹ اسد منیر نے خود کشی کر لی

سی ڈی اے کے سابق ممبر سٹیٹ بریگیڈئر ریٹائرڈ اسد منیر نے خود کشی کر لی. خاندانی ذرائع کا کہنا ہے وہ نیب کی جانب سے جاری تحقیقات پر بہت زیادہ پریشان تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر(ر) اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ ذرائع کا کہنا ہے اسد منیر نے خود کشی سے قبل تحریر لکھی۔ جس میں انہوں نے لکھا بطور ممبر سٹیٹ سی ڈی اے پلاٹ بحالی کی سفارش ادارے کے قواعد کے مطابق کی تھی۔ نیب نے دو ہزار سترہ (2017) سے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ گرفتاری کی وجہ سے ان کی تذلیل ہوتی رہی جس سے تنگ آ کر وہ خود کشی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسد منیر گزشتہ روز سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی وجہ سے کافی پریشان تھے.

Comment here

Subscribers
Followers