قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بلوچستان اور بےنظیرآباد ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سردی کی شدت برقراررہے گی اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، مکران، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش جھنگ میں چودہ اور کامرہ میں گیارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ روز سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا.

Comment here

Subscribers
Followers