قومی

پنجاب پولیس کو اندھا دھند گرفتاریوں سے روک دیا گیا

پنجاب میں پولیس کو اندھا دھند گرفتاریوں سے روک دیا گیا۔ عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پہلے تفتیش اور پھر گرفتاری ہو گی۔ عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں آئی جی پنجاب نے سی پی او، آر پی او اور ڈی پی اوز کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ جس میں پنجاب پولیس کو عدالتی حکم کے تحت نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مقدمہ درج ہوتے ہی پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پہلے تفتیش اور پھر گرفتاری ہوگی۔ عدالتوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے قابل ضمانت مقدمات میں دوران تفتیش شواہد نہ ملنے پر ایس ایچ او ضمانت لے سکے گا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس افسروں کا اجلاس بلا کر انہیں اس معاملے پر مکمل بریف کیا جائے گا۔

Comment here

Subscribers
Followers