بین الاقوامیکھیل

کرائسٹ چرچ دہشت گردی، تیسرا ٹیسٹ میچ منسوخ

کرائسٹ چرچ کی مسجد میں دہشت گردی کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے. نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں دہشت گرد حملے کے وقت بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے موجود تھے. nفائرنگ کے واقعے میں مہمان کرکٹرز محفوظ رہے جس کی تصدیق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی کی ہے۔ کیویز بورڈ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تصدیق کی ہے کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کی رضا مندی سے ہیگلے اوول ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے. یہ میچ ہفتے کے روز شروع ہونا تھا. کیویز بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیمیں اور سٹاف محفوظ ہے۔

Comment here

Subscribers
Followers