بین الاقوامی

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردوں نے دو مساجد میں فائرنگ کردی۔ نو سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بال بال بچ گئے. دونوں مساجد میں فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے ایک حملہ آور گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت مسجد میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی موجود تھی تاہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے.

Comment here

Subscribers
Followers