قومی

آصف زرداری نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی سے متعلق بینکنگ کورٹ کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا بینکنگ کورٹ کے مقدمہ منتقلی کے احکامات غیر قانونی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ عبوری ضمانتوں کے لئے حلف نامہ بھی سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرایا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں دونوں درخواستوں کی سماعت پیر کو ہو گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے منی لانڈرنگ کیس پر بات کی.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers