قومی

اوکاڑہ میں شیلٹر ہوم کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل

بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کا عزم، اوکاڑہ میں شیلٹر ہوم کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل ہوگئی. منصوبے کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رواں ماہ کرینگے. اوکاڑہ میں چار کروڑ کی لاگت سے تین کنال اراضی پر تعمیر کیا جانے والا شیلٹر ہوم ایک وقت میں پچاس خواتین اور ڈھائی سو مرد حضرات کو عارضی قیام کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہاں مردوں کے لئے تین جبکہ خواتین کے لئے ایک ہال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے.
صرف یہی نہیں اس شیلٹر ہوم میں ٹی وی لاؤنج، ڈائنگ ہال، کچن، پانچ باتھ رومز اور لگژری لابی بھی تعمیر کی جا رہی ہے۔ ۔شیلٹر ہوم شام سات بجے سے صبح سات بجے تک کھلے گا۔ ڈپٹی کمشنر مریم خان کے مطابق شیلٹر ہوم میں ٹھہرنے والے افراد کا مکمل ڈیٹا رکھا جائے گا۔ ان افراد کو معیاری کھانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر کی سہولت بھی حاصل ہو گی.
دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کی گائنی وارڈ، ڈائلسز وارڈ اور تیمارداروں کو بھی عارضی پناہ گاہ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کا کہنا ہے کہ پچاس بیڈز پر مشتمل یہ گائنی وارڈ اپنی مثال آپ ہوگا اور چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لئے کھلا رہے گا.
ضلع اوکاڑہ میں یہ شیلٹر ہوم اور ہسپتال میں توسیع کے منصوبے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کئے جا رہے ہیں اور کوئی سرکاری پیسہ خرچ نہیں کیا گیا. یہی وجہ ہے کہ لوگ ڈپٹی کمشنر مریم خان کی کاوشوں کو کھلے دل سے سراہتے ہیں۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share