قومی

سوا کروڑ روپے کے عوض قومی جانور مارخور کا شکار

امریکی شہری نے استور کے علاقے ڈوئیاں میں ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کے عوض قومی جانور مارخور کا کامیاب شکار کر لیا. امریکی شکاری جیمز ہسکپ نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت محکمہ جنگلی حیات سے ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کے عوض شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔ گلگت بلتستان میں سالانہ چار مارخور کے شکار کا پرمٹ جاری کیا جاتا ہے اور اس آمدنی کا اسی فیصد حصہ مقامی لوگوں کی فلاح کیلئے کام کرنے والی تنظیم کو دیا جاتا ہے جبکہ بیس فیصد حصہ سرکاری خزانے میں جمع ہو گا۔
مارخور کے شکار کے بعد ڈوئیاں کنزرویشن کمیٹی اور محکمہ وائلڈ لائف گلگت بلتستان کے زیر اہتمام تقریب بھی ہوئی۔ اس موقع پر امریکی شکاری جیمز ہسکپ کا کہنا تھا کہ پاکستان نہایت پرامن ملک ہے, غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان آنا چاہیئے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share