قومیکھیل

پاکستان سپر لیگ فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان

پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی پر قبضہ جمانے کی جنگ کل چھڑے گی۔ سرفراز الیون اور پشاور زلمی میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ فائنل سے قبل کراچی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔ دونوں کپتانوں نے چمچماتی ٹرافی پر نظریں جما لیں۔
پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کہتے ہیں شین واٹسن کو روکنا بڑا چیلنج ہو گا۔ کامیابی کے لیے میدان میں جائیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاپ آرڈرز سے امیدیں وابستہ کر لیں۔ بولے تیسری بار فائنل میں پہنچے ہیں اس بار ٹائٹل جیتنے کے لیے بھر پور قوت لگائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ چوتھے ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں 3 بار آپس میں ٹکرائیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سامنے مخالف ٹیم کی ایک نہ چل پائی۔ تینوں بار کامیابی نے سرفراز الیون کے قدم چومے.
پشاور زلمی 2017ء میں ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے فائنل میں سیمی الیون نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 58 رنز سے ہرایا تھا۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers