بین الاقوامی

گن قوانین میں تبدیلی کا وقت آ گیا ہے، وزیراعظم نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آڈرن نے ملک میں گن قوانین میں تبدیلی کا اعلان کردیا. ان کا کہنا تھا کہ قوانین میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے. نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث شخص کے پاس گن لائسنس تھا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان قوانین میں تبدیلی کی جائے. جسنڈا آڈرن نے بتایا کہ حملہ آور نے نومبر دو ہزار سترہ (2017ء) میں گن لائسنس حاصل کیا جس کے بعد اس نے قانونی طوراسلحہ خریدنا شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے بعد یہ ضروری ہوگیا ہے کہ گن قوانین میں فوری طور پر تبدیلی لائی جائے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share