قومی

2 ہونہار طلباء نے بھارتی ماہرین کے ریکارڈز چیلنج کر دیئے

بلوچستان کے شہر ضلع دکی کے ہونہار طلباء نے بھارت کی جانب سے بنائے گئے دو گینز ورلڈ ریکارڈ چیلنج کردیئے. میٹرک پاس طالب علم سعیداللہ نے کیمسٹری کے پروفیسر ولاس پال کا ریکارڈ چیلنج کیا. آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد ذاکر نے ریاضی کے میدان میں بھارتی شخص کو مات دے دی.
بلوچستان کے ضلع دکی کے ہونہار طالب علم سعیداللہ نے امریکی یونیورسٹی پوروڈو میں کیمسٹری کے بھارتی پروفیسر ولاس پال کے گینز ورلڈ ریکارڈ کو چیلنج کیا. پروفیسر ولاس پال نے پریاڈک ٹیبل کے تمام ایلمنٹس کو آٹھ منٹ چھتیس سیکنڈز میں بالترتیب رکها تها. ہونہار طالب علم سعیداللہ نے یہی کارنامہ چھ منٹ ستاون سیکنڈز میں سر انجام دے دیا۔
آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد ذاکر نے ریاضی کے عیولر(euler) نمبر کے 3313 ہندسے سنا کر، 3141 ہندسے سنانے والے بھارتی کا گینز ورلڈ ریکارڈ چیلنج کر دیا. بھارتی ریکارڈ چیلنج کرنے والے محمد ذاکر نے مزید گینز ورلڈ ریکارڈز قائم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے. ضلع دکی کے ہونہار طلباء نے نہ صرف بھارتی ماہرین کے ریکارڈز چیلنج کئے ہیں بلکہ کیمسٹری اور ریاضی کے دیگر ماہرین کو بھی حیران کر دیا ہے۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers