قومی

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ احتساب عدالت نمبر 2 راولپنڈی کی اسلام آباد منتقلی کا معاملہ زیر غور ہے۔ اسلام آباد ماسٹر پلان کمیشن میں تبدیلی کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔
وفاقی کابینہ کے تیس نکاتی ایجنڈے میں متروکہ وقف املاک بورڈ پر ٹاسک فورس کا قیام اور پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہوں کی تقرری بھی شامل ہے۔ ڈیبٹ پالیسی کوآرڈینیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ازسرنو تشکیل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وفاقی کابینہ مختلف ایئرلائنز اور نجی چارٹرز کے لائسنس کی منظوری بھی دے گی۔ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت مواصلات اسٹریٹجی کی تشکیل پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں “انٹرٹینمنٹ اور گفٹ” کیلئے بجٹ ختم کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔ ریونیو ڈویژن ایف بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان اور قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں پیشرفت پر بھی غور کیا جائے گا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share