قومی

وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کی 5 ماہ کی کارکرگی رپورٹ جاری

وزیراعظم آفس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے بتایا کہ ڈلیوری یونٹ کا مقصد اداروں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنا ہے. وزیراعظم سمیت تمام وزرا عوام کو جوابدہ ہیں. بیوروکریسی بھی ڈلیوری یونٹ کو رسپانس دے رہی ہے. افتخار درانی کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کا ذمہ داری صرف وزیر اعلی نہیں. وزیراعظم نے اس بل پر پنجاب اسمبلی کو نہیں، وزیراعلی کو ہدایات جاری کی ہیں.
وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کے سربراہ عادل صافی کا کہنا تھا سٹیزن پورٹل پر اب تک عوام نے پانچ لاکھ 39 ہزار سے زائد شکایات بھیجیں. 3 لاکھ 82 ہزار حل کردیں، 70 ہزار سے زائد شکایات بیس دن کے مقررہ وقت میں حل نہیں ہوسکی. اتنی ہی درخواستوں کو زیر غور نہیں لایا گیا. عدلیہ، دفاع، قومی سلامی سیاست اور خاندانی امور بارے درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جاتی.
ڈلیوری یونٹ کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے آڈٹ شروع جبکہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے 6 ہزار سات سو فوکل پرسن سرکاری دفاتر مقرر کئے گئے ہیں.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers