قومی

وفاق کے فور/سرکلر ریلوے منصوبے پر تعاون نہیں کر رہا، مراد علی شاہ

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق کے تعاون کے بغیر، کے فور یا سرکلر ریلوے کا منصوبہ مکمل نہیں ہو سکتا. ہم چیخ رہے ہیں مگر پیسے نہیں دیئے جا رہے. پی ایس ایل منعقد کرنا بڑا امتحان تھا، پرانا کراچی بحال ہوگیا. اب پرانا پاکستان بھی جلد بحال ہو گا.
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی پر کھل کر بولنا پڑے گا. کے فور ہو یا پھر سرکلر ریلوے وفاق کی مدد کے بغیر یہ منصوبے مکمل نہیں ہونگے.
وزیر اعلی سندھ نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پولیس، رینجرز، شہریوں اور انتظامیہ کو مبارکباد بھی پیش کی. ان کا کہنا تھا کہ پرانا کراچی بحال ہوا ہے، جلد پرانا پاکستان بحال ہو گا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers