بین الاقوامی

کرائسٹ چرچ حملے کے بعد نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس

سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی نعیم رشید شہید کو خراج عقیدت بھی پیش کیا. کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے کے بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز اللہ کے با برکت کلام سے کیا گیا.
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اجلاس سے خطاب کا آغاز السلام و علیکم سے کرتے ہوئے سانحہ کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جرات و بہادری کی مثال بننے والے شہید پاکستانی نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کیا. وزیراعظم نے واضح کیا حملہ آور دہشت گرد، مجرم اورانتہا پسند ہے. اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہو گی. دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں کرائسٹ چرچ دہشت گردی پر نیوزی لینڈ کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا.

نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کے اجلاس کا تلاوت کلام پاک سے آغاز, وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے ’السلام و علیکم‘ سے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔

نیوزیلینڈ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کا تلاوت کلام پاک سے آغاز

نیوزیلینڈ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کا تلاوت کلام پاک سے آغازوزیر اعظم نیوزیلینڈ نے ’اسلام و علیکم‘ سے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔

Posted by Aap News on Tuesday, 19 March 2019

لائیو ٹی وی، تازہ ترین خبروں اور اپنے پسندیدہ پروگرامز کے لیے آپ نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers