قومی

جیالوں کی گرفتاری، پیپلز پارٹی رہنما حکومت پر برس پڑے

جیالوں کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی رہنما حکومت پر برس پڑے۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پر امن کارکنوں کی گرفتاری نے دور آمریت کی یاد تازہ کردی۔ سعید غنی نے پی ٹی آئی کو تانگہ پارٹی قرار دے دیا۔
مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت امن کی دشمن بن گئی ہے۔ آمروں کے حواری جمہوریت کے بنیادی سبق سے بھی ناواقف ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے گرفتار جیالوں کی فوری رہائی اور تشدد کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے فواد چودھری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچاس تانگوں کے برابر جیالے پولیس نے گرفتار کر لئے، پی ٹی آئی خود ایک تانگہ پارٹی ہے۔ پورے ملک کے جیالے جمع ہوگئے تو حکومت کی بنیادیں ہلا دیں گے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers