قومی

سانحہ ماڈل ٹاؤن: جے آئی ٹی نے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کر لیا

جے آئی ٹی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کیا۔ جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم سے سانحہ ماڈل کے بعد بطور چیف ایگزیکٹو اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق سوالات کئے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے نواز شریف سے پوچھا کہ وہ سانحہ کے وقت کہاں تھے اور انہیں اطلاع کیسے ملی. جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ، خواجہ آصف اور پرویز رشید کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers