بین الاقوامی

پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک مذاکرات کا اعلامیہ جاری

بیجنگ میں ہونے والے پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا. مذاکرات میں سی پیک اور اقتصادی تعاون سمیت دوسرے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک مذاکرات کی مشترکہ صدارت شاہ محمود اور انکے چینی ہم منصب وانگ یی نے کی. دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن سے متعلق تمام فریقین کو انٹراافغان ڈائیلاگ کا حصہ بنانے پر زوردیا۔ چینی وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جنوبی ایشا میں کشیدگی دور کر کے پرامن طریقے سے مسائل حل کئے جائیں. اعلامیہ کے مطابق ایک دوسرے کے قومی مفاد والے بنیادی امور میں تعاون جاری رہے گا۔ چین نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کے عزم کو سراہا، جبکہ افغان مفاہمتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار بھی کیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers