قومیکھیل

پہلا ون ڈے، پاکستان اور آسٹریلیا 22 مارچ کو مدمقابل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 22 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ ٹرافی جیتنے کے لیے دونوں ٹیموں کی بھر پور پریکٹس جاری ہے۔ شعیب ملک الیون کے پاس عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کا نادر موقع ہے۔ عرب کے صحراؤں میں آسٹریلیا کو زیر کرنے کا عزم، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کمر کس لی۔ شعیب ملک کی قیادت میں یو اے ای پہنچنے والی ٹیم نے آج بھر پور پریکٹس کی۔
قومی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کو بہتر کرنے کے لیے خوب جان ماری۔ عمر اکمل حریف باؤلرز کے چھکے چھڑانے کے لیے بے تاب۔ انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نہ کھیل پانے والے حارث سہیل بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ون ڈے ڈیبیو کے منتظر عابد علی، سعد علی اور محمد عباس بھی جلوہ گرہوں گے۔ پی ایس ایل میں دھوم مچانے والے محمد حسنین حریف بلے بازوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز شارجہ، ابوظہبی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ موجودہ ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا پانچویں اور پاکستانی ٹیم چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔ قومی ٹیم تین دو سے بھی سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی تو حریف سے پانچویں پوزیشن چھین سکتی ہے۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز 2019ء شیڈول

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers